صدارتی امیدوار کے ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کی اوہائیو میں انتخابی ریلی دوبار بدنظمی کا شکار ہو گئی۔
ایک جلسے میں مظاہرین میں سے ایک نے اسٹیج پر چڑھ کرٹرمپ پرحملےکی کوشش کی تودوسری جگہ بھی نعرے بازی نے اy کےلیےجلسہ کرنامشکل کردیا۔
ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے نفرت انگیز بیانات کے باعث انتخابی جلسے اور ریلیاں منعقد کرنا مشکل ہو گیا۔ شکاگو میں ٹرمپ کو اپنے حامیوں اور مخالفین میں جھگڑے کے بعد ریلی منسوخ کر نا پڑی تھی۔
تازہ واقعہ اوہائیو میں ریلی کے دوران پیش آیاجہاں مظاہرین نے ٹرمپ کو پریشان کردیا۔ ونڈالیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی سے خطاب کے دوران ایک شخص نے اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کی، تاہم سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے بروقت اسے قابو کر لیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کو بال بال بچا لیا۔
right;">ٹرمپ کی ہوائیاں اڑ گئیں، تاہم چند لمحوں بعد جب اوسان بحال ہو ئے تو بولے اگر اہلکار حملہ آور کو قابو نہ کرتے تووہ حملہ آور سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار تھے۔
مظاہرین کی جانب سے احتجاج کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کو کئی بار اپنی تقریر روکنی پڑی۔ سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے احتجاج کرنے پر کئی مظاہرین کو ریلی سے باہر نکال دیا۔ٹرمپ اوہائیوہی کے شہر کلیولینڈ گئے تو مظاہرین نے وہاں بھی ان کا پیچھا نہ چھوڑا، جس پر ٹرمپ نےمظاہرین کو صدارتی امیدوار بننے کے ڈیموکریٹ خواہشمند برنی سینڈرز کا حامی قرار دیتے ہوئے جلسےسے باہر نکلوا دیا۔
ڈونلڈٹرمپ کااوہائیومیں مقامی ری پبلکن گورنر اور صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند جان کیسک سے سخت مقابلہ ہے اور ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ ان کے خلاف کیے جانے والے مظاہرے ان کی ہار کے بجائے جیت کا سبب بنیں گے۔ادھر صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔